Arshad Lodhi 2019

Nabi Waly Ali Waly

نبی ؐوالے علی ؓ والے
(نعت خواں :محمد ارشد لودھی )
سکون قلب پائیں گے نبی ؐوالے علی ؓ والے
سنو جنت میں جائیں گے نبی ؐوالے علی ؓ والے
نبیؐ کی آل پربھیجو درودِ پاک اے لوگو
ُمقّدر جگمگائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
جومانگیں گے نبیؐ سے فاطمہؓ حسنینؓ کا صدقہ
ُمرادیں دِل کی پائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
جہاں ذِکرِنبیؐ ہوگاوہاں ذِکرِعلیؓ ہوگا
یہ سُن کرمُسکُرائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
حُسین اِبنِ علیؓ نےکربلامیں سرکٹایاہے
اِنھیں نہ بھُول پائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
ھوں جس کا میں نبیؐ مولا اُسی کا ہے علیؓ مولا
زمانے کو بتائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
ُلٹاتےہیں نبیؐ کےنام پر جو جان و دِل اپنے
خسارہ کب اُٹھائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
میرےآقاؐمحمدؐتاجدارِختمِ نبُوّت ہیں
یونہی پہرالگائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
نبیؐ ہیں آخری آقاؐیہ ہی اِیماں ہماراہے
ہاں مُنکِرکو جگائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
کرم ہے خاص ارشدکےگھرانےپر محمدؐ کا
یہ نعتیں ہی سُنائیں گےنبی ؐوالے علی ؓ والے
(ازقلم /شاعر ثناءخواں: محمدارشدلودھی)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *